Football matches in the country are being held in Karachi, Faisalabad, Loralai, Quetta, and Dera Ghazi Khan.

پہلے سیمی فائنل میچ میں یونائٹیڈ کلب ڈھولن وال کا مقابلہ یونائیٹڈ کلب بلوچ والا سے دن چار بجے ہوگا۔ دوسرا میچ حیدر قرار کلب سوہل اور جہانگیر کلب جہانگیر کلاں کی ٹیموں کے درمیان ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا جبکہ فائنل رات 8 بجے کھیلا جائے گا فیڈرل فٹ بال لیگ میں الکاظم کلب اور فالکن اکیڈمی کی ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ اسلام آباد ( ) فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں الکاظم کلب اور فالکن اکیڈمی کی ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ گزشتہ روز فیڈرل کلب فٹ بال گراؤنڈ میں جاری لیگ کا ایک اہم میچ الکاظم کلب اور فالکن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو 1-1 گول سے برابر رہا۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عرفان خان نیازی نے بتایا کہ لیگ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جو کہ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 77 سالہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کے سلسلہ میں ایک فٹبال میچ ڈی۔ ایف۔ اے گرین اور ڈی۔ایف اے یلو کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں ڈی ایف اے گرین نے ڈی۔ایف اے یلو کو ایک سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دیکر جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کی ٹرافی اپنے نام کی۔ میچ کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رابعہ بتول صاحبہ تھیں ۔ لورالائی میں جاری حاجی پیر بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم کلب حب نے شہید حیات نفیس کلب حب کو 4ـ5 پنلٹی ککس سے ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیاہے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ —- کوئٹہ میں جاری عنایت اللہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں دیبہ سپورٹس کلب نے منظور شہید کلب کو 0-3 گول سے ہرا دیا ریل خروٹ آباد کلب کو ینگ سریاب کلب کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔ کراچی لعل سپورٹس گراؤنڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں لعل سپورٹس نے یاسین سٹار کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے البرادرز گرائونڈ میں نذیر محمڈن نے ملیر نیشنل کو 0-3 سے ہرا دیا بلوچ محمڈن ملیر نے مہران سوکر کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ نیشنل فرنٹیئر گرائونڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گرین بلوچ نے خیبر مسلم کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا چنیسر محمڈن گرائونڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں واصف ممیوریل نے رمضانیہ سپورٹس کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-2 گول سے ہرا دیا۔
editor's pick
latest video
news via inbox
Nulla turp dis cursus. Integer liberos euismod pretium faucibua